اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں لکھا: ایران اور چین کے درمیان تزویراتی شراکت داری بہت مضبوط اور آہنی ہے کیونکہ اس کی اساس تہذیبی اور ثقافتی ہے، اور اس کی جڑیں مشترکہ اقدار و مفادات میں پیوست ہیں۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ
ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے دورہ
چین کے موقع پر X پر لکھا: چونکہ ایران-چین تزویراتی شراکت داری (Strategic partnership) بہت مضبوط اور آہنی ہے کیونکہ اس
کی اساس تہذیبی اور ثقافتی ہے، اور اس کی جڑیں مشترکہ اقدار و مفادات میں پیوست ہیں۔
انھوں نے مزید لکھا ہے: ہمارے
خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور دہشت گردی نیز تسلط پسندوں کی بدنیتی پر مبنی
کوششوں کے عین موقع پر ایران اور چین قانون کی حکمرانی کے قیام و استحکام برقرار
رکھنے کے لئے پہلے سے کہیں زیادہ پرعزم ہیں۔ جیسا کہ بیجنگ میں ہمارے مشترکہ بیان
سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ مغربی ایشیا (مشرق وسطیٰ) کا تعلق خطے کے لوگوں سے
ہے۔ اس کے مستقبل اور تقدیر کا فیصلہ ان ہی کو کرنا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110