-
بہت اہم رپورٹ اور درجن بھر ویڈیوز؛
پاکستان: کراچی کی نمائش چورنگی کے مرکزی دھرنے کے خلاف پولیس گردی؛ شیلنگ لاٹھی چارج + ویڈیوز اور تصاویر
کراچی کی نمائش چورنگی پر ـ دہشت گردی کا شکار پاراچنار کے مظلومین کی حمایت اور پاراچنار جانے والی "بند" قومی شاہراہ دوبارہ کھولنے کی خاطر ہونے مرکزی احتجاجی دھرنے کے خلاف پولیس گردی، شیلنگ لاٹھی چارج۔ اس ظالمانہ کاروائی کے دوران بزرگ عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے ہیں اور رپورٹوں کے مطابق، ان کی طبیعت ناساز ہے، متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ "یہ درس کربلا کا ہے، کہ خوف بس خُدا کا ہے" کے نعرے۔
-
تصویری رپورٹ | امام محمد باقرؑ و امام علی النقیؑ کے جشن میلاد کے سلسلے میں بین الحرمین میں بینرز کی تنصیب
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، آستانۂ مقدسہ حضرت ابوالفضل العباس (علیہ السلام) کے حرمین شریفین کے شعبے نے امام محمد باقر اور امام علی النقی الہادی (علیہما السلام) کے جشن میلاد کے آغاز پر کربلائے معلیٰ میں امام حسین اور حضرت عباس (علیہما السلام) کے حرم ہائے مقدس کے درمیانی حصے "بین الحرمین" میں مختلف بینرز نصب کر دیئے۔/110
-
حزب اللہ لبنان نے رہبر معظم کا شکریہ ادا کیا
حزب اللہ لبنان کی انتظامی کونسل کے سربراہ نے لبنان کو خصوصی اہمیت دینے پر رہبر انقلاب امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کا شکریہ ادا کیا۔ حزب اللہ کے وعدے سچے ہيں۔
-
طوفانِ یمانی؛
تل ابیب، مقبوضہ قدس اور ایک امریکی طیارہ بردار جہاز کو بیک وقت نشانہ بنایا، یمنی فوج کا اہم بیان
یمنی فوج کے ترجمان نے آج [منگل 31 دسمبر 2024ع کو) اعلان کیا: ہماری میزائل فورس نے مقبوضہ قدس کے جنوب اور مقبوضہ یافا (تل ابیب) پر دو ہائپرسانک بیلسٹک میزائل فائر کرکے دو خاص قسم کی کاروائیاں کی ہیں۔
-
ویڈیو | یمن سے یافا پر ہائپرسانک بیلسٹک میزائل فائر کئے گئے، عبرانی ذرائع
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، عبرانی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ یمن نے ہائپرسانک بیلسٹک میزائلوں سے تل ابیب (یافا) پر حملہ کیا ہے اور اس شہر میں متعدد دھماکے سنائی دیئے ہیں۔ اس حملے کے نتیجے میں کئی لاکھ آبادکاروں کو پناہ گاہوں میں پناہ لینا پڑی ہے اور پورے فلسطین میں سائرن کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔/110
-
مغربی ایشیا کے مغرب میں بھی غزہ مشرق میں بھی غزہ؛
پاراچنار کا قصہ ارضی اور قومی نہیں، جبری نقل مکانی کی سازش ہے، غزہ اور غرب اردن کی طرح
غزہ تباہ ہو چکا ہے یہ درست ہے، یہ بھی درست ہے کہ غزہ میں شہادتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، لیکن پاراچنار بھی کئی حوالوں سے اس محصور علاقے سے شباہت رکھتا ہے جن میں فاقے کرانا اور اشیائے خورد و نوش کی عدم ترسیل، ادویات کی قلت اور اطفال اور نوزائیدہ بچوں اور بدحال مریضوں کی اموات، محاصرہ اور جبر و ظلم اور سب سے بڑھ کر "جبری نقل مکانی کی سازش" شامل ہے۔
-
شام پر ترکی-صہیونی-امریکی قبضہ؛
ویڈیو خبر | شام: نقاب ہٹانے کے بعد ٹائی پہننے والے دہشت گردوں کی لائی ہوئی گلا گھونٹنے والی آزادی
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | شام میں، نقاب ہٹا کر ٹائی باندھنے والے دہشت گردی کی لائی ہوئی مختلف النوع آزادیاں، شہروں کے طول و عرض اور گلی کوچوں، پارکوں، سڑکوں اور پلوں پر ٹھاٹھیں مار رہی ہیں اور لوگوں کے گلے سے نکلنے والی شادمانی کی صدائیں اس قدر وجد آفریں ہیں کہ ان کی سانسوں کا رستہ بند کر رہی ہیں۔/110
-
پاکستانی غزہ پاراچنار؛
ویڈیو | پاکستان بھر میں پاراچنار کی حمایت میں دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ| پاراچنار محاصرے کے خلاف پاکستان بھر میں جاری دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سب کا ایک مطالبہ ہے اور وہ یہ کہ حکومت راستہ کھول دے، اور مظلوم شیعہ عوام پر ظلم کا یہ سلسلہ روک دیں جبکہ اس علاقے میں سرکاری-تکفیری محاصرے کی وجہ سے 130 کے قریب بچے ادویات اور اشیائے خورد و نوش کی وجہ سے شہید ہوچکے ہیں اور ظلم کا سلسلہ غزہ پر صہیونی ظلم کی طرح، جاری ہے۔/110
-
تصویری خبر | قم: جامعہ روحانیت سندھ کے صدر کی آیت اللہ بهاءالدینی سے ملاقات
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابناکے مطابق، جامعہ روحانیت سندہ کے صدر مولانا راشد علی چانڈیو نے اپنے وفد کے ہمراہ آیت اللہ سید ابوالفضل بهاءالدینی سے قم المقدس میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ آيت اللہ بہاء الدینی نے جامعہ روحانیت سندھ کی کاوشوں کو سراہا۔
-
تکفیری دھشگردوں کا اعلان
پاکستان بھر میں جاری اہل تشیع کے دھرنے 24 گھنٹوں میں ختم نہ کرائے گئے تو ہم بھی دھرنے دیں گے
کالعدم دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے شدت پسند تکفیری رہنماؤں نے دھمکی دی ہے کہ اگر 24 گھنٹوں کے اند ملک میں جاری اہل تشیع کے پر امن دھرنے ختم نہ کراۓ گئے تو پھر ہم بھی 24 گھنٹوں کے بعد کراچی میں طے شدہ مقامات سے اپنے دھرنے شروع کر دیں گے جو کہ ملک بھر میں پھیل سکتے ہیں۔
-
پاکستان: ویڈیو | کرم جرگہ تکفیریوں کے اثر و رسوخ کی وجہ سے ناکام ہوچکا / خیبرپختونخوا کی نااہل حکومت جھوٹ بول رہی ہے، شبیر ساجدی
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | خیبرپختونخوا میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکریٹری جنرل کے صوبائی سیکریٹری جنرل شبیر ساجدی نے کہا: خیبر پختونخوا حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ فریقین نے سمجھوتے پر دستخط کریں گے تو راستہ کھل جائے گا، دستخط ہوگئے مگر راستہ بند ہے/ جن تکفیریوں نے علاقے کو بدامنی سے دوچار کیا ہے ان کے اثر و رسوخ کی وجہ سے حکومت راستہ کھولنے سے گریز کر رہی ہے / جرگہ ممبران کی تضحیک ہوئی ہے اور انہیں کئی کئی گھنٹے حبس بے جا میں رکھا گیا ہے / صوبائی حکومت نااہل ہے اور مرکزی حکومت تماشا دیکھ رہی ہے/۔110
-
اے غیرت مسلم جاگ ذرا:
تصویری خبر | غزہ کی پکار
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | رسول اللہؐ نے فرمایا: مَنْ أَصْبَحَ لاَ يَهْتَمُّ بِأُمُورِ اَلْمُسْلِمِينَ فَلَيْسَ مِنْهُمْ وَ مَنْ سَمِعَ رَجُلاً يُنَادِي يَا لَلْمُسْلِمِينَ فَلَمْ يُجِبْهُ فَلَيْسَ بِمُسْلِمٍ؛ جو شخص مسلمانوں کے معاملات کو اہمیت نہیں دیتا اور ان کی پرواہ نہیں کرتا وہ ان [مسلمانوں] میں سے نہیں ہے اور جس نے کسی آدمی کو [خواہ جس مذہب یا قوم سے ہی کیوں نہ ہو] پکارتے ہوئے سنا کہ "اے مسلمانو [مدد کرو]!" اگر اس نے جواب نہ دیا اور اس کی مدد کو نہ گیا تو وہ مسلمان نہیں ہے"۔/110
-
مہدویت؛
شیعیان اہل بیتؑ مؤمنانہ انتظار کے ذریعے مُصلِحِ کُلؑ کی طرف گامزن ہوں
"موعودِ عصرانسٹی ٹیوٹ" کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جس طرح کہ شیعیان اہل بیتؑ کو مؤمنانہ انتظار جاری رکھنا چاہئے اور مُصلِحِ کُلؑ [کے ظہور] کی طرف گامزن رہنا چاہئے، اسی طرح انہیں لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے بھی کوشاں رہنا چاہئے ورنہ عظيم شیعہ ذخیرے اور اثاثے کو نقصان پہنچے گا۔
-
تصویری خبر | ایران ـ چین تزویراتی شراکت آہنی ہے، عراقچی
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں لکھا: ایران اور چین کے درمیان تزویراتی شراکت داری بہت مضبوط اور آہنی ہے کیونکہ اس کی اساس تہذیبی اور ثقافتی ہے، اور اس کی جڑیں مشترکہ اقدار و مفادات میں پیوست ہیں۔
-
ویڈیو|پارا چنار کے موضوع پر مولا نا ولایت حسین کی ابنا نیوز سے گفتگو۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ سے پارا چنار کے موضوع پر مولا نا ولایت حسین نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ: حکومت پاکستان کو چاہئے کہ خوارج کا خاتمہ کرے جو کفر کا فتویٰ لگا کر شیعہ مسلم کا خون بھاتے ہیں ایسے دھشتگردوں کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے اور پارہ چنار کے راستوں کو بحال کیا جائے۔
-
ویڈیو|پارا چنار کے موضوع پر مولا نا اختر عباس کی ابنا نیوز سے گفتگو۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ سے پارا چنار کے موضوع پر مولا نا اختر عباس نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ:پاراچنار کے راستوں کو فی الفور کھولا جائے ، تاکہ پاراچنار کے مومنین تک ادویات کی قلت کو ختم کیا جا سکے۔
-
ویڈٰیو|پارا چنار کے موضوع پر مولانا جری حیدر کی ابنا نیوز سے گفتگو۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ سے پارا چنار کے موضوع پر مولانا جری حیدر نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ:پاکستان کے اندر شیعہ قوم ملک پاکستان سے حد سے زیادہ مخلص ہے اور ہم مملکت پاکستان کے باشندے ہیں ہم سے بہتر کوئی امن والی قوم نہیں ہے ۔
-
ویڈٰیو|پارا چنار کے موضوع پر مولانا محمد یاسین کی ابنا نیوز سے گفتگو۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ سے پارا چنار کے موضوع پر مولانا محمد یاسین نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ:پارا چنار کے مومنین کا کیا جرم ہے کبھی ان کو بسوں سے اتار کر مارا جا رہا ہے ؟؟ پارا چنار کے مومنین کا صرف یہ جرم ہے کہ وہ علی(ع) کے ماننے والے ہیں ، حکومت کے لئے ضروری ہے کہ وہ پاراچنار کے مومنین کو تحفظ فراہم کرے ۔
-
ویڈیو| سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت کے متعلق مولانا فداحسین یزدانی کی ابنا نیوز سے گفتگو
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ سے مولانا فدا حسین یزادنی نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ: رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ جو بھی شخص میری بیٹی فاطمہ(س) سے محبت کرے گا وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا۔
-
ویڈیو| سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت کے متعلق مولانا زیب علی کراروی کی ابنا نیوز سے گفتگو
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ سے مولانا زیب علی کراروی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ: سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کی ذات مبارک سے مقاومت کا درس ملتا ہے ۔
-
ویڈیو|پارا چنار کے موضوع پر مولانا دلشاد مہدوی کی ابنا نیوز سے گفتگو۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ سے مولانا دلشاد مہدوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:پارا چنار کے مومنین اپنا حق چاہتے ہیں ، اور وہ پر امن احتجاج کر رہے ہیں حکومتِ وقت ان کی فریاد کو سنے۔
-
مظلوم و محصور پاراچنار؛
تصویری خبر | آسٹریلیا میں پاراچنار کے مظلوم و محصور شیعیان اہل بیت(ع) کے حق میں دھرنا
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | پاراچنار کے مظلوم و محصور شیعیان اہل بیت(ع) کے حق میں، آسٹریلیا میں دھرنا دیا گیا ہے۔ علاقے کا محاصرہ ختم کرنے اور راستے کھولنے کا مطالبہ۔/110
-
مظلوم و محصور پاراچنار؛
ویڈیوز| کراچی: پاراچنار کے مظلوم و محصور شیعیان اہل بیت(ع) کے حق میں مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ جاری
کراچی میں شدید سردی کے باوجود پاراچنار کے مظلوم اور محصور شیعیان اہل بیت(ع) کے حق میں مختلف مکاتب فکر کے عوام اور سکھ، عیسائی اور ہندو باشندوں کی موجودگی میں مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے مگر مرکزی حکومت اور خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت صرف شیعہ عوام کو تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کے سامنے نہتا کرنے پر ڈٹی ہوئی ہے اور شرط لگائے بیٹھی ہے کہ جب تک عوام اسلحہ تحویل میں دیں گے محاصرہ قائم رہے گا۔ جو اس بات کا اعتراف بھی ہے کہ علاقے کو دہشت گردوں نے نہیں بلکہ حکومت نے محصور کر رکھا ہے۔
-
مظلوم و محصور پاراچنار؛
ویڈیو | کراچی وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر پاراچنار کی حمایت میں منعقدہ دھرنے پر پولیس کا حملہ
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ| سوشل میڈیا سے موصولہ ویڈیو کے مطابق، کل 28 دسمبر کو کراچی میں منعقدہ، پاراچنار کے مظلوم اور محصور عوام کے حق میں ہونے والے دھرنے پر صوبائی وزیر اعلی مراد علی شاہ آف پیپیلز پارٹی کی ہدایت پر پولیس نے ہلہ بول دیا اور فائرنگ کی۔/110
-
شام کے عیسائی بھی دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے لئے تیار + ویڈیو
مشتعل شامی عیسائیوں نے گرجاگھر میں حاضر ہو کر اسلحہ اٹھانے اور اخوانی اور تکفیری دہشت گردوں کے خلاف لڑنے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔
-
غزہ میں غاصب صہیونیوں کی چنگیزیت کے تازہ اعداد و شمار سامنے آگئے
فلسطینی وزارت صحت نے غاصب صہیونی ریاست چنگیزیت کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے۔
-
پاکستان: غزہ ملین مارچ آج ہرگا، یہ مارچ فلسطین کا معاملہ ہے کوئی سیاست نہیں، حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ غزہ ملین مارچ کا معاملہ فلسطین سے ہے، یہ کوئی سیاست نہیں۔ انھوں نے کہا کہ غزہ ملین مارچ آج ہوگا اور بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کی توقع ہے۔
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ دیوالیہ ہونے جارہا ہے، ایلون مسک کا انتباہ
عالمی سطح پر جانے مانے ٹیک جائنٹ اور سوشل میڈیا کمپنی ایکس کے مالک ایلون مسک نے امریکی معیشت کےحوالے سے خدشات ظاہر کردیئے اور کہا کہ قرضوں کی صورت حال نہ بدلی جائے تو امریکہ دیوالیہ ہو سکتا ہے۔
-
پاکستان: ہم جانتے ہیں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کا ذمہ دار اور سپورٹر کون ہے، سپیکر قومی اسمبلی
پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کا ذمہ دار اور سپورٹر کون ہے۔
-
ویڈیو|پارا چنار کے موضوع پر جامعہ روحانیت خیبر پختونخوا کے صدر مولانا عادل حسن کی ابنا نیوز سے گفتگو
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ سے پارا چنار کے موضوع پر جامعہ روحانیت خیبر پختونخوا کے صدر مولانا عادل حسن کی ابنا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:پاراچنار کے مومنین اس وقت حکومت کی درندگی کو برداشت کر رہے ہیں راستے بند ہونے کی وجہ سے ادویات کی قلت ہے جس کے سبب بچے مر رہے ہیں ۔