اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حزب
اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ شہید حجت الاسلام و المسلمین سید ہاشم صفی
الدین کی تکریم اور راہ مقاومت کے شہیدوں کو خراج تحسین و عقیدت پیش کرنے کی غرض
سے، شہر قم میں، عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی اور منسلک اداروں کی جانب سے ایک تقریب
کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس مجلس میں میں
مراجع عظام، علمائے کرام اور حوزاتی اور جامعاتی شخصیات نیز بین الاقوامی ادارے
اور قم کے شریف عوام شرکت کریں گے۔
یہ مجلس روز
جمعہ یکم نومبر 2024ع کو نماز مغرب اور عشاء کے بعد حرم سیدہ معصومہ(س) کے شبستان
امام خمینی(رح) میں منعقد ہوگی۔
قم میں رہبر
معظم (مد ظلہ العالی) کا دفتر، عالمی تقریب مذاہب اسلامی اسمبلی، جامعۃ المصطفی
العالمیہ، حوزات علمیہ کا انتظامی دفتر، جامعۂ مدرسین اور شورائے عالی، اسلامی
ثقافت و تعلقات کا ادارہ، حج اور زیارت کے معاملات میں ولی فقیہ کا نمائندہ دفتر،
مؤسسۂ آل البیت(ع)، جامعۂ آل البیت(ع) العالمیہ، بہنوں کے حوزہ ہائے علمیہ اور
جامعۃ الزہراء(س)، مجمع الامام الصادق(ع)، امام خمینی(رح) تعلیمی اور تحقیقاتی
انسٹی ٹیوٹ، حوزہ علمیہ کا خدمات کا مرکز، حوزہ علمیہ کے طلبہ کے نمائندوں کی
ایسوسی ایشن، آستانہ مقدسہ سیدہ فاطمہ معصومہ(س) کا دفتر اور عالمی اہل بیت(ع)
اسمبلی شہید سید ہاشم صفی الدین کی یاد میں منائی جانے والی اس تقریب میں حصہ لے
رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
110