اہل بیت(ع)نیوزایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سنہ
2006ع میں صہیونی ریاست اور حزب اللہ لبنان کی 33 روزہ جنگ کے بعد جنگ بندی ہوئی
تو اس وقت کے امریکی صدر جارج بش2 نے کہا تھا: حزب اللہ کو شکست ہوئی، اور اب ایک
بین الاقوامی فورس لبنانی فوج کی مدد کرے گی تاکہ وہ جنوبی لبنان پرقبضہ کرلے۔۔
آج 18 سال بعد، صہیونیوں نے لبنان پر دو ماہ تک جنگ
کے بعد جنگ بندی کی درخواست دی اور جنگ بندی ہوئی تو اب امریکی صدر جو بائیڈن کہتا
ہے کہ "حزب اللہ فتح کا دعویٰ کر رہی ہے،
لیکن آپ (حزب اللہ والے) ایسا دعویٰ کیونکر کرسکتے
ہو؛ جبکہ اس سے پہلے آپ جنوبی لبنان میں محفوظ زندگی بسر کر رہے تھے؛ اور اب لبنانی
فوج اوربین الاقوامی فورسز وہاں تعینات ہونگی؛ یہ وہی مسئلہ ہے جس پر ہم کام کر رہے
ہیں: بین الاقوامی فورس جنوبی لبنان میں"۔
گویاآج کے حالات بھی بالکل 33 روزہ جنگ کے بعد
کے حالات ہیں، اور بائیڈن جارج بش کی باتیں دہرا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110