پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کا ذمہ دار اور سپورٹر کون ہے۔

29 دسمبر 2024 - 08:30
پاکستان: ہم جانتے ہیں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کا ذمہ دار اور سپورٹر کون ہے، سپیکر قومی اسمبلی

اہل بیت(ع) نیوزایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا: ہم جانتے ہیں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کا ذمہ دار اور سپورٹر کون ہے۔

انھوں نے لاہور میں ایک سیمینار سے خطاب میں کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ بھارت نہیں کر سکا، وہ ان لوگوں نے کردیا، ایسے لوگ پاکستانی نہیں معاشرے کو ان کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات کے خلاف جو کچھ ہؤا ویسا پاکستان کے سوا کہیں نہیں ہؤا۔

ایاز صادق نے کہا: جو سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں ان پر حملہ کرکے دشمن کا مقصد پورا کیا گیا۔

انھوں نے کہا: میں پوچھتا ہوں کیا پاکستان میں پہلی بار کسی کو ملٹری کورٹ سے سزائیں ہوئی ہیں؟ بتایا جائے کہ کیا ان لوگوں نے غزہ اور کشمیر میں مظالم پر کبھی بات کی؟

نکتہ:

پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے اپنے خطاب میں اپنی اس مبہم بات کو ادھورا چھوڑ کر اور بھی مبہم بنایا کہ "ہم جانتے ہیں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کا ذمہ دار اور سپورٹر کون ہے" گوکہ لگتا ہے کہ اس الزام کا رخ بھی ان کے مافی الضمیر میں تحریک انصاف کی طرف ہے۔ جو بہرحال ذمہ داری کی بات ہے اور اگر ایسا ہے تو پھر تو دہشت گردی کا خاتمہ کرنا بہت آسان ہوگا، کیونکہ پس پردہ قوتیں جانی پہچانی ہیں! اور اگر یہ صرف سیاسی بیان ہے تو بازپرس ہونی چاہئے کیونکہ اس طرح کے الزامات سے دہشت گردوں کے پس پردہ قوتوں کی طرف جانے والے راستے مزید تاریک ہو جاتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

110