مشتعل شامی عیسائیوں نے گرجاگھر میں حاضر ہو کر  اسلحہ اٹھانے اور اخوانی اور تکفیری دہشت گردوں کے خلاف لڑنے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔

29 دسمبر 2024 - 11:33
شام کے عیسائی بھی دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے لئے تیار + ویڈیو

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا |

ایک مشتعل عیسائی نوجوان: فادر! کل ایک ایک کمتر چیچن [دہشت گرد] نے ہمارے کرسمس ٹری کو جلا دیا۔

یہ ہمارا درخت ہے

یہ ہماری عزت ہے

ہم اس صورت حال کو برداشت نہیں کر سکتے.

ہم سب آپ کے سپاہی ہیں۔

آپ کی طرف کے اشارے پر، ہم اس زمین کو جلا دیں گے جس پر وہ چل رہے ہیں۔

[ایک شخص پیچھے سے] ہم خود کو مسلح کریں گے اور سڑکوں پر نکلیں گے۔ ہم سب آپ کے سپاہی ہیں، ہم حضرت مسیح(ع) کے فرزند ہیں۔ ہم اقلیت نہیں ہیں۔

فادر! صیدیانا، معرہ اور معرونہ (جو کہ عیسائیوں کے شہر ہیں) کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں جہاں ان [دہشت گردوں] نے اپنی امارت مسلط کر دی ہے، جس کے لئے ایک امیر بھی مقرر کیا گیا ہے۔

اور معلولا شہر کے بارے میں، جہاں وہ لوگوں کے گھروں پر قابض ہو رہے ہیں۔

مجمع کے نعرے: آپ کے پاس دو راستے ہیں> آپ کا صلیب اور آپ  کی بندوق۔

ہمارے مطالبات واضح ہیں؛ ظالموں اور مستکبروں کو ہم سے دور رکھو۔

[عیسائیوں کے قدیم شہر] معلولا میں لوگوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور انہیں بے گھر کیا جا رہا ہے۔

وہ [دہشت گرد] من گھڑت الزامات لگا کر لوگوں پر حملہ کر رہے ہیں۔

کچھ کر لینا چاہئے۔

شہر قُصَیر میں بھی یہی کچھ ہو رہا ہے۔ انہوں نے لوگوں کو باہر پھینکا ہے اور ان کے گھروں کو چوری کر لیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110