کراچی میں شدید سردی کے باوجود پاراچنار کے مظلوم اور محصور شیعیان اہل بیت(ع) کے حق میں مختلف مکاتب فکر کے عوام اور سکھ، عیسائی اور ہندو باشندوں کی موجودگی میں مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے مگر مرکزی حکومت اور خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت صرف شیعہ عوام کو تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کے سامنے نہتا کرنے پر ڈٹی ہوئی ہے اور شرط لگائے بیٹھی ہے کہ جب تک عوام اسلحہ تحویل میں دیں گے محاصرہ قائم رہے گا۔ جو اس بات کا اعتراف بھی ہے کہ علاقے کو دہشت گردوں نے نہیں بلکہ حکومت نے محصور کر رکھا ہے۔

29 دسمبر 2024 - 12:08
ویڈیوز| کراچی: پاراچنار کے مظلوم و محصور شیعیان اہل بیت(ع) کے حق میں مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ جاری

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | موصولہ رپورٹوں کے مطابق، کراچی کے 10 مقامات پر تاحال دھرنے جاری ہیں، احتجاج نمائش چورنگی، شارع فیصل، گولیمار، نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی، یونیورسٹی روڈ پر کیا جا رہا ہے، ابو الحسن اصفہانی روڈ عباس ٹاؤن، فائیو اسٹار چورنگی، سرجانی ٹاؤن کے ڈی اے فلیٹس، شارع پاکستان، گلستان جوہر کامران چورنگی پر بھی دھرنے جاری ہیں۔

سوشل میڈیا سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق کراچی میں دھرنوں کی تعداد میں مزید اضافہ کل تعداد 17 ہوگئی

1.مرکزی دھرنا نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ کراچی

2. شاہراہ فیصل ناتھا خان پل

3.کامران چورنگی گلستان جوہر

4.ملیر 15 نیشنل ہائے وے

5.ابوالحسن اصفہانی روڈ عباس ٹاون

6.سماما شاپنگ سینٹر یونیورسٹی روڈ

7.فائیو اسٹار چورنگی ناظم آباد

8.سرجانی ٹاؤن شمس الدین عظیمی روڈ

9.انچولی شاہراہ پاکستان

10.کورنگی ڈھائی نمبر

11.اسٹیل ٹاؤن موڑ نیشنل ہائے وے

12.نواب صادق خان روڈ ناظم آباد نمبر 1

13.یونیورسٹی روڈ سفاری پارک

14.پاور ہاؤس چورنگی نارتھ ناظم آباد

15. عائشہ منزل آئی آر سی

16. اولڈ رضویہ گولیمار گلبہار

17. احسن آباد گلشن معمار سکیم 33

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110