اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ آج ہوگا اور اس مارچ میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھا ہے۔
انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایک طرف انتظامیہ مارچ کی اجازت دیتی ہے اور دوسری طرف تنگ بھی کیا جاتا ہے، ملین مارچ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔
امیرجماعت اسلامی نے کل سینچر کو بھی ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ غزہ ملین مارچ کا معاملہ فلسطین سے جڑا ہے، یہ کوئی سیاست نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کےلیے لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں، پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھا ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ کل بھی اسرائیل نے غزہ میں
اسپتال پر حملہ کیا، فلسطین میں خواتین و بچے شہید ہو رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ جتنی سردی یہاں ہے اس سے کئی گنا زیادہ سردی فلسطین
میں ہے، غزہ ملین مارچ کا معاملہ فلسطین سے جڑا ہے، یہ کوئی سیاست نہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ ایک طرف انتظامیہ ہمیں اجازت دے
دیتی ہے اور دوسری طرف تنگ کیا جاتا ہے، ہمارا کل کا پروگرام طے شدہ شیڈول کے
مطابق ہی ہوگا۔
۔۔۔۔۔
110